کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر آج بھی شدید
حملہ کرتے ہوئے ان سے براہ راست سوال کیا کہ وہ جب ٹیلی ویژن چینل پر اپنی
بات کہہ سکتے ہیں تو پارلیمنٹ میں کیوں نہیں بولتے۔ نوٹ کی منسوخی کے معاملے پر بھاری ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی
دن بھر کے لئے ملتوی ہونے کے بعد مسٹر گاندھی نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے
احاطے میں نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہا وزیر
اعظم ٹی وی پر
اور پوپ موسیقی پروگرام میں بول سکتے ہیں لیکن پارلیمنٹ میں اپنی بات کیوں
نہیں رکھ سکتے؟ غور طلب ہے کہ نوٹ کی منسوخی کے حکومت کے فیصلے کی
وجہ سے لوگوں کو ہونے والی بھاری دقت کے سلسلے میں کانگریس اور حزب اختلاف
کی جماعت پارلیمنٹ میں مسلسل ہنگامہ کر رہے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ
حکومت اس مسئلے پر ضابطہ 56 کے تحت بحث کرائے اور وزیر اعظم دونوں ایوانوں
میں اس بارے میں اپنی بات رکھیں۔